فیڈرل بورڈ انٹر میڈیٹ نتائج 15 میں سے 9 پوزیشنز کیساتھ پنجاب کالج سر فہرست
لاہور (پ ر) گزشتہ دنوں اعلان کردہ فیڈرل بورڈ انٹر میڈیٹ نتائج 2019 میںپنجاب گروپ آف کالجز کی طالبات نے میدان مار لیا۔ مجموعی طور پرپہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن کے ساتھ ساتھ مختلف گروپس کی 9 پوزیشنز بھی پنجاب گروپ آف کالجز کے طالب علموں نے حاصل کیں۔ کل 15 پوزیشنز میں سے 9 پوزیشنز کی حقدار پنجاب کالج کی طالبات قرار پائیں۔ مریم جاوید اور اقصیٰ مصطفی اور حمنہ فاروق نے مجموعی طور پر پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔ پری میڈیکل گروپ میںبھی مریم جاوید 1056 نمبروں کیساتھ پہلی ،اقصیٰ مصطفیٰ 1053 نمبروں کیساتھ دوسری اور حمنہ فاروق 1052 نمبر کیساتھ تیسری پوزیشن کی حقدار قرار پائیں۔ کامرس گروپ کی پہلی پوزیشن 938 نمبر کیساتھ پنجاب گروپ کی مقدس مہربان کے نام رہی۔ پنجاب گروپ آف کالجز کی ہی تسمیہ امتیاز 933 نمبروں کیساتھ دوسرے نمبر پر اور بشریٰ محبوب 931 نمبروں کیساتھ تیسری پوزیشن پر رہیں۔ پری انجیئرنگ گروپ میںپنجاب کالج کی زینب غوری 1046 نمبروں کیساتھ پہلی پوزیشن کی حقدار قرار پائیں۔جنرل سائنس گروپ میں پنجاب گروپ کی فاطمہ سحر کا 1008 نمبروں کیساتھ دوسرے نمبر پر رہیں اورآرٹس گروپ میں پنجاب کالج کی صفہ نے 948 نمبروں کیساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔