گراں فروشی پر جرمانے
لاہور (نیوز رپورٹر) ڈی سی لاہور صالحہ سعید کی ہدایت پراے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھانے مین مارکیٹ میں اوورچارجنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔انہوں نے80 روپے فی کلو کے حساب سے چینی فروخت کرنے پر کولڈ سپاٹ کے مالک کو 5000 روپے جرمانہ اورمدینہ سٹور کے مالک کو 80 روپے فی کلو کے حساب سے چینی فروخت کرنے پر 10000 روپے جرمانہ عائد کیا۔