کشیدہ تعلقات میں کمی کے لئے جاپانی ہوائی ا ڈہ پر جنوبی کوریائی سیاحوں کا استقبال
اسلام آباد (اے پی پی) سیئول اور ٹوکیو کے کشیدہ تعلقات میں میں کمی کے سلسلہ میں جاپان حکام نے شمالی پریفیکچر ہوکائیدو کے ایئر پورٹ پر جنوبی کوریائی سیاحوں کا استقبال کیا اور انہیں دستی پنکھے، کتابچے اور مقامی طور پر کاشت کیے گئے خربوزوں سے بنائی گئی جیلی پیش کی۔بیس سال سے زائد عمر کے ایک جنوبی کوریائی سیاح نے کہا کہ انہیں جاپان کا دورہ کرنے میں کوئی عار نہیں۔ انہوں نے پْرتپاک استقبال پرشکریہ ادا کیا۔