کشمیر میں اس وقت نازک صورتحال ہے ،حکومت پاکستان میں قومی اتحاد پیدا کرے: سعد رفیق
لاہور (ا ین این آئی) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پچھلے ایک سال کے دوران اپوزیشن کی گرفتاریوں کے سوا حکومت نے کچھ نہیں کیا، ا س وقت کشمیر میں نازک صورتحال کا سامنا ہے ،انڈین چاہتے ہے کشمیریوں کی نسل کشی کی جائے حکومت کو چاہیے کہ پاکستان میں قومی اتحاد پیدا کرے ، معیشت مضبوط کرے جبکہ موجودہ حکومت نے اپوزیشن کے خلاف کریک ڈائون کے علاوہ کچھ نہیں کیا ۔ خواجہ سعد رفیق نے احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ قرضے نہ لینے والوں نے ایک سال میں ریکارڈ قرضے لیے،ایک کڑور نوکریوں کا وعدہ کیا مگر مہنگائی نے کمر توڑ دی ہے ۔اپوزیشن کے سینئرلیڈروں کو جیلوں میں ڈالا دیا ہے جبکہ باقیوں کو جیل میں ڈالنے کی تیاری کررہے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ حکومت کو ہوش کے ناخن لینے چاہیے ۔