چین کے مواصلاتی سیٹلائٹ چائنا سیٹ 18میں خرابی پیدا ہو گئی
بیجنگ (اے پی پی) چین کی پیر کو زمین سے خلاء میں بھیجی گئی مواصلاتی سیٹلائٹ چائنا سیٹ 18میں خرابی پیدا ہو گئی۔ تاہم خلائی انجینیئرز خرابی کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کر رہے ہیں۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی نئی مواصلاتی سیٹلائٹ یا سیارچہ ’چائنا سیٹ18‘ پیر 19اگست کو جنوب مشرقی صوبے سچوان میں ژیچنگ سیٹلائٹ لانچ سنٹر سے لانگ مارچ تھری بیراکٹ کے زریعے سے خلاء میں بھیجا گیا۔