بھارتی راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر غلام نبی آزاد کو جموں و کشمیر کا دورہ کرنے سے روک د یا گیا
اسلام آباد ( سپیشل رپورٹ) بھارتی راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر غلام نبی آزاد کو منگل کے روز انتظامیہ نے جموں و کشمیر کا دورہ کرنے سے روک دیا۔ بھارتی انتظامیہ نے پیر کے روز اعلان کیا تھا کہ اس نے مقبوضہ کشمیر میں نقل و حرکت پر پابندیاں نرم کر دی ہیں اور دفعہ 144 ختم کر دی ہے۔ غلام نبی آزاد ایک مقامی پرواز کے ذریعے منگل کو اڑھائی بجے جموں ایئر پورٹ پر پہنچے تو انھیں وی آئی پی لائونج میں لے جایا گیا اور بتایا گیا کہ وہ جموں میں داخل نہیں ہو سکے۔ انھیں شام 4:30 کی فلائٹ سے واپس دہلی بھیج دیا گیا۔