وزیر داخلہ سے چینی وفد کی ملاقات‘ سی پیک سکیورٹی پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیرداخلہ اعجازاحمد شاہ سے سی پیک سکیورٹی کے حوالے سے چینی وفد نے ملاقات کی۔ چینی وفد 12 ارکان پر مشتمل تھا اور اسکی قیادت چینی سفیر یائوجنگ نے کی- ملاقات میں سی پیک سکیورٹی کے معاملات کو بہتر بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر داخلہ نے کہا سی پیک کے منصوبوں کی کامیابی کے لئے سکیورٹی صورتحال یقینی بنانا ضروری ہے اس قدم سے پاک چین تعلقات مزید مستحکم ہوں گے جبکہ چینی سفیر نے کہا بہتر اور کامیاب سسٹم کی تشکیل کے لئے جدید آلات کو زیر استعمال لایا جا ئیگا۔