فیس بک دوستی، 67سالہ فلپائنی خاتون شادی کرنے لیہ پہنچ گئی
لیہ(نمائندہ نوائے وقت)فیس بک دوستی محبت میں تبدیل ہو گئی، فلپائن کی خاتون شادی کرنے لیہ کے قصبہ پیر جگی شریف پہنچ گئی، آج باقاعدہ شادی ہو گی، فلپائن سے تعلق رکھنے والی 67سالہ یولنڈا سے پیر جگی کے نوجوان شہروز ساجد ولد ساجد علی سے فیس بک پر دوستی کے بعد محبت شروع ہو گئی جو بعدازاں شادی کے وعدوں کے ساتھ خاتون لیہ کے شہر پیرجگی شادی کرنے پہنچ گئی اور ذرائع کے مطابق آج دونوں شادی کے بندھن میں بند ھ جائیں گے۔