مقبوضہ کشمیر میں عوام کرفیو کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سری نگراور دیگر مقامات پر سڑکوں پر نکل آئے
مقبوضہ کشمیرمیں سرینگر اور دیگر علاقوں میں لوگ کرفیو توڑتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے اور بھارتی تسلط اور جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بھارتی حکومت کے اقدام کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق سرینگر اور دیگر علاقوں میں نوجوان گھروں سے باہر آئے اوربھارت کے خلاف مظاہرے کئے۔
بھارتی فوجیوں نے مظاہرین پر گولیاں اور پیلٹ فائر کرکے اور آنسوگیس کے گولے داغ کر متعدد افراد کو زخمی کردیا۔ پیلٹ لگنے سے زخمی ہونیوالے کم از کم 8افراد کو سرینگر کے ہسپتالوں میں داخل کیا گیا۔
ایک سرکاری عہدیدار نے وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں پتھراؤ کے کم ازکم دودرجن واقعات پیش آنے کی تصدیق کی ہے۔