صدر مسلم لیگ ن محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اہم بیٹھک لگی، نواز شریف اور مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے حوالے سے گفتگو
صدر مسلم لیگ ن محمد شہباز شریف کی زیر صدارت مرکزی سیکریٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور میں اہم بیٹھک لگی جس میں سردار ایاز صادق، سعد رفیق، خرم دستگیر، امیر مقام، قادر بلوچ سمیت دیگر لیگی رہنماؤں نے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کے نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق غور کیا گیا۔ اجلاس میں صدارتی انتخابات سمیت دیگر امور پر بات چیت ہوئی۔ دوسری طرف شہباز شریف نماز عید کی ادائیگی کے بعد راولپنڈی جائیں گے جہاں وہ سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر سے عید ملیں گے اور ملاقات کریں گے۔ شہباز شریف ماڈل ٹاؤن کی بجائے جاتی امرا میں نماز عید ادا کریں گے، ن لیگ کے صدر جاتی عمرہ اور ماڈل ٹاؤن دونوں گھروں میں قربانی بھی کریں گے۔