سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا

Aug 21, 2018 | 20:16

ویب ڈیسک

وزارت داخلہ نے وفاقی کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا ہے، وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد نوازشریف اور مریم نواز کے نام ای سی ایل میں شامل کیے گئے ہیں. نیب نے نوازشریف اورمریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست کی تھی . دوسری جانب گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل پر فیصلہ موخر کر دیا ہے جس کی وجہ سے اب نوازشریف اوران کی صاحبزادی مریم نواز عید جیل میں ہی گزاریں گے ۔

مزیدخبریں