وزیراعظم عمران خان نے عید اسلام آباد میں منانے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق عمران خان عید کی چھٹیاں وزیراعظم کالونی میں ہی گزاریں گے، عمران خان نماز عید بھی وزیراعظم ہاؤس میں ہی ادا کریں گے۔ترجمان وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کابل میں صدارتی محل کے قریب دہشتگردوں کی جانب سے راکٹ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عیدالاضحیٰ جیسے مذہبی تہوار پر معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے کی بزدلانہ کاروائی شکست خوردہ ذہنیت کی عکاس ہے، عمران خان کا کہنا ہے کہ اس بزدلانہ سوچ کو مکمل طور پر شکست دینے کے لیے افغان حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024