سعودی عرب میں مناسک حج کی ادائیگی کے دوران میدان عرفات میں وقوف کے وقت ایک اردنی خاتون نے بچے کو جنم دیا۔سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق ایک اردنی حاجن کو زچگی کی تکلیف شروع ہونے کے بعد جبل الرحمت کے اسپتال لایا گیا جہاں اس نے بچے کو جنم دیا ہے۔اسپتال انتظامیہ کی طرف سے ماں اور بچے کو ہرممکن طبی سہولت مہیا کی گئی ہے اور دونوں کی صحت تسلی بخش ہے۔ والد نے بیٹے کا نام جبل الرحمت اسپتال کے ڈائریکٹر کی نسبت سے ’وضاح‘ رکھا ہے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024