وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی حکومت اور عوام ان تمام لوگوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جو دہشت گردوں کے ہاتھوں شدید متاثر ہوئے ہیں۔ سرکاری ریڈےو کے مطابق دہشت گردی کا نشانہ بننے والوں کو یاد اور خراج عقیدت پیش کرنے کے پہلے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں وزےر اعظم نے کہا کہ پاکستا ن دہشت گردی کا سب سے زیادہ شکار ہونے والا ملک ہے اور اس نے اس جنگ میں ہزاروں جانیں قربان کیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کےلئے عالمی برادری کے شانہ بشانہ ہے انہوں نے دہشت گردی کا نشانہ بننے والوں کی ہر ممکن مدد کے عزم کااعادہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو دہشت گردی کے متاثرین کی مدد کےلئے مل کر اقدامات کرنے چاہئیں پاکستان نے اس ضمن میں متعدد اقدامات کئے ہیں جن میں عارضی طور پر بے گھر افراد کی بحالی، تباہ شدہ بنیادی ڈھانچے کی دوبار ہ تعمیر اور متاثرین اور ان کے خاندانوں کو مالی امداد کی فراہمی شامل ہے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024