وزیراعظم عمران خان کی کابل میں صدارتی محل کے قریب راکٹ حملے کی مذمت

Aug 21, 2018 | 12:53

ویب ڈیسک

  وزیراعظم عمران خان نے کابل میں صدارتی محل کے قریب راکٹ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بزدلانہ سوچ کو شکست دینے کیلئے افغان حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں۔ منگل کو وزیراعظم عمران خان نے کابل میں صدارتی محل کے قریب طالبان کے راکٹ حملے کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ بزدلانہ کارروائی شکست خوردہ ذہنیت کی عکاس ہے۔ بزدلانہ سوچ کو شکست دینے کیلئے افغان حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں۔ واضح رہے کہ افغان صدر اشرف غنی کے خطاب کے دوران دہشت گردوں نے صدارتی محل پر راکٹوں سے حملہ کیا تھا۔ 

مزیدخبریں