چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی چین کا پانچ روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں، چیئرمین سینٹ 15اگست کی رات پارلیمانی وفد کی قیادت کرتے ہوئے چین روانہ ہوئے تھے۔تفصیلات کے مطابق اپنے دورے کے دوران چیئرمین سینٹ اور پارلیمانی وفد نے اہم سیاسی اور حکومتی نمائندوں سے ملاقاتیں کیں،جن میں پاکستان اور چین کے مابین پارلیمانی تعلقات کو مستحکم بنانے دونوں ملکوں کے مابین تجارتی عدم توازن کو دور کرنے اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔دورے کے دوران چیئرمین سینٹ نے چینی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کرنے اور گوادر ترقی کے لیے مشترکہ کوششیں کرنے کی بھی دعوت دی، پارلیمانی وفد کے اس دورے کے دوران چینی قیادت نے چیئرمین سینٹ کی نوجوان قیادت اور دونوں ملکوں کے مابین تعلقات کو مزید مربوط اور مستحکم بنانے کے عزم کو سراہا۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024