پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ کے پہلے اجلاس میں ہی نواز شریف خاندان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل)میں ڈالنا سیاسی انتقام ہے لیکن کہ نوازشریف کوای سی ایل میں رکھنا عمران حکومت کیلیے درد سر بن جائے گا۔ایک بیان کے مطابق سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران کے مشرفی مشیرانھیں کہیں کا نہیں چھوڑیں گے،انھیں احتساب کے نام پرمخالفین سے جھگڑکرہیروبننے کے مشورے دیئے جارہے ہیں،نوازشریف کوای سی ایل میں رکھنا عمران حکومت کیلیے درد سر بن جائے گا۔ یاد رکھا جائے یہاں وزرائے اعظم کا آنا مشکل اور جانا بہت آسان ہے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024