کیپٹن (ر) صفدر دل کی تکلیف کے بعد ہسپتال منتقل

Aug 21, 2018 | 11:25

ویب ڈیسک

ایون فیلڈ ریفرنس میں ایک سال کی سزا پانے والے ن لیگ کے مرکزی رہنما کیپٹن ( ر ) صفدر کی اڈیالہ جیل میںطبیعت پھر ناساز ہو گئی جس پر انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔جہاں ان کے مختلف ٹیسٹ کئے  گئے ہیں۔مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما کیپٹن ( ر ) صفدر کو اڈیالہ جیل میں دل کی تکلیف ہوئی ،ڈاکٹر ان کا ہسپتال کرتے رہے تاہم طبیعت بہتر نہ ہونے  انہیں فوری طور پر راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کر دیا گیا ۔واضح رہے کہ کیپٹن صفدر کچھ دن پہلے بھی معدے میں تکلیف کے باعث پمز میں زیر علاج رہے تھے،ان کے علاوہ اڈیالہ جیل میں قیدن لیگ کے حنیف عباسی کو بھی گزشتہ روز دل کی تکلیف پر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں