سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سمیت مشرق وسطی اور یورپ وامریکہ میں مسلمانوں نے منگل کو پورے مذہبی جوش وخروش کے ساتھ عید الاضحی منا ئی جا رہی ہے ۔نماز عید کی ادائیگی کے بعد مسلمانان سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے قربانی سرانجام دئیے متحدہ عرب امارات میں نمازعید کا سب سے بڑا اجتماع شیخ زید مسجد ابوظہبی میں ہوا۔ مسجد اقصی میں نماز عید کا بڑا اجتماع ہوا جس میں فلسطینیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔انڈونیشیا میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع جکارتہ میں ہوا۔ عیدالاضحی کی نماز کے اجتماعات میں اسلام کی سربلندی اور ملک کی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔امریکا، کینیڈا اور یورپی ممالک کے رہنے والے مسلمان زیادہ تر مسلم کمیونٹی سنیٹرز میں عید کی نماز کی ادائیگی کرنے کے بعد سنت ابراہیمی کی پیروی میں قربانی دی۔امریکا میں عیدالاضحی کے معاملے پر مسلمان تقسیم نظر آئے جہاں کچھ لوگ آج عید الاضحی منارہے ہیں جب کہ زیادہ تر بدھ کو عید قرباں منائیں گے۔پاکستان میں عید الاضحی ک بدھ کو منائی جا ئے گی۔ البتہ پاکستان میں مقیم بوہری برادری نے منگل کو عیدالاضحی منا ئی ے۔ بوہری کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے مصری کلینڈر کے حساب سے اپنے تہوار مناتے ہیں۔بھارت اوربنگلہ دیش سمیت دیگر ممالک میں آباد مسلمان بدھ کو عیدالاضحی منائیں گے اورنماز کی ادائیگی کے بعد سنت ابراہیمی کی پیروی میں جانوروں کی قربانی کریں گے۔سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ریاستوں، افغانستان اور یورپ کے کچھ ممالک میں عید الاضحی منگل کو مذہبی جوش و جذبے سے منائی جارہی ہے۔مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں نماز عید کے روح پرور اجتماعات منعقد ہوئے، جہاں لاکھوں حاجیوں سمیت فرزندان اسلام نے نماز عید ادا کی۔امام کعبہ نے نماز عید کے خطبے میں فلسفہ قربانی کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور مسلمانوں کو محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ حسنہ پر عمل کرنے کی ہدایت کی۔اس موقع پر روح پرور مناظر دیکھنے کو آئے اور مسلمانوں نے اللہ کے حضور خشوع و خضوع سے دعا اور استغفار کیا۔سعودی عرب میں موجود لاکھوں حجاج کرام نے رات کھلے آسمان تلے مزدلفہ میں گزاری اور نماز عید سے قبل مسجد الحرام میں فجر کی نماز ادا کی۔سعودی عرب کے علاوہ متحدہ عرب امارات کی مساجد اور عید گاہوں میں بھی نماز عید کے اجتماعات ہوئے ، جس میں ہزاروں فرزندان اسلام نے شرکت کی اور سنت ابراہیمی پر عمل کیا۔مقبوضہ بیت المقدس فلسطین میں بھی عیدالاضحی روایتی جوش و جذبے سے منائی گئی اور مسجد الاقصی میں عید کا سب سے بڑا اجتماع ہوا۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024