خون ریز تصادم میںجاں بحق افراد کے سوگ میں رتی گلی بازار بند رہا
مری(نامہ نگار خصوصی) دریاگلی میں جس خون ریز تصادم جس میں تین افراد جاں بحق ہوگئے تھے وہاں کی فضاء انتہائی سوگوار پائی گئی ۔جہاں ایک جانب دو جوانوں اور ایک معصوم راہگیر بچی خونی ہولی کی نظر ہو گئے وہاں عوام میں بھی سخت اشتعال پایا گیا جبکہ جائے حادثہ رتی گلی بازارجو گزشتہ روز بطور سوگ و احتجاج بند تھا وہاں کی رونقیں پیر کو بھی مامند ماند سی رہیں ۔ فائرنگ میں ملوث ملزم چھوٹو گینگ فضل ریم اپنے ساتھیوں سمیت فرار مری پولیس نے مرکزی ملزم کی گرفتاری کے چھاپوں کا سلسلہ جاری رکھا جو تاحا ل ناکام ہے ۔ ادھرمری پولیس نے گذشتہ شب مقدمہ میں نامزد پانچ ملزموںکو جن میں بابر ،اسامہ ،توقیر ،سہیل بشیر اور عبدالمنان کو گرفتارکرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے ۔ بحق ہونے والوں کے لواحقین نے مرکزی ملزمان کی گرفتاری نہ ہونے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ مرکزی ملزم سمیت دیگر ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتا ر کرکے کیفر کردار تک پہنچایاجائے بصورت اہل علاقہ شدید احتجاج کرینگے ۔