ہالینڈ کے سفیر کو فوری پاکستان کی پاک سرزمین سے نکا لاجائے
مری(نامہ نگار خصوصی)جو الفاظ حضور کے توسط سے ہمارے سینوں تک پہنچے ان الفاظ کو اہمیت دینی چاہیے نظریہ اور سوچ کا فرق ہوتا ہے جس نظریہ میں اللہ تعالیٰ کی رضا شامل ہواس نظریہ کو کامیابی ملتی ہے اپنے آپ کو تنہا نہ سمجھیں ایک مسلمان 10پر اور 100مسلمان 1000پر بھاری ہے پاکستان بننے سے قبل قائداعظم خواب سے بیدار ہوئے تو حضور کی زیارت نصیب ہوئی جنہوں نے کہا کہ تمہاری ضرورت برصغیر پاک وہند میں ہے ڈنمارک اور ہالینڈکے توہین آمیز خاکوں کے حوالے سے کہا کہ حضور اکرم کی شان نہ پہلے کوئی کم کر سکا اورنہ آج کوئی کم کر سکتا ہے ان خیالات کا اظہار پیر بدرعالم جان نے مری آرٹس کونسل اور’’ سلسلہ خیریہ ‘‘کے زیراہتمام تقریبات یوم آزادی کے حوالے سے منعقدہ رحمت اللعالمین کانفرنس بعنوان استحکام پاکستان میں شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ شاداب رضا قادری رہنما اہل سنت والجماعت پنجاب نے کہا برصغیر پاک وہند میںغزوہ ہند ہونی ہے جس کا حوالہ احادیث مبارکہ سے ملتا ہے اس لیے اس خطہ میں سازشیں ہوتی رہی ہیں ۔ سید رضاء المصطفٰے بخاری رہنما سنی تحریک مری نے کہا کہ ڈنمارک اور ہالینڈ میں حضور اکر م کے توہین آمیزخاکوں کی پرزور مذمت کی رہنما سنی تحریک وقاص عباسی نے تمام شرکا ء اور مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا ۔اس تقریب میں ممتاز عالم دین، طلباء اساتذہ کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور مری آرٹس کونسل کو کامیاب تقریب کے انعقاد پر مبارکباد دی۔