سدھریال گروپ کا مشن عوام کی خدمت ہے، انس عزیز سکھوال
کھوڑ(نامہ نگار)سدھریال گروپ کا مشن عوام کی خدمت ہے الیکشن میں ہار جیت سیاست کا حصہ ہے ملک ریاست علی سدھریال عوامی خدمت کا مشن جاری رکھیں گے ان خیالات کا اظہار یوسی ڈھرنال کے کونسلر انس عزیز سکھوال نے اپنے بیان میں کیا ہے انس عزیز کا کہنا ہے کہ سدھریال گروپ نے ہمیشہ علاقہ کے عوام کی بے لوث خدمت کی لوگوں کے مسائل حل کرنے کے لیئے بھرپور جدوجہد کرتے رہے یہ خدمت کا سلسلہ جاری رہے گاانہوں نے کہا سدھریال گروپ کے سربراہ حاجی ملک شیر خان سدھریال کی قیادت میں سدھریال گروپ نے علاقہ کے عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی عزت نفس کو بحال کرنے کی تاریخی جدوجہد کی سدھریال گروپ کی کاوشوں سے غریب عوام کے ووٹ کو عزت ملی ہے ووٹ کی پرچی جس کے لیئے پہلے صرف پیغام بھیجا جاتا تھا اس دفعہ بڑے بڑے طورے خان اس پرچی کے حصول کے لیئے غریب کی چوکھٹ پر مارے مارے پھرتے رہے یہی سدھریال گروپ کی کامیابی ہے ۔