راولپنڈی کی مصروف ترین شاہراہ مرکزی جامعہ مسجد روڈ فوری تعمیر کی جائے
راولپنڈی(نیوز رپورٹر)پاکستان عوامی تحریک کے رہنما غلام علی خان نے راولپنڈی کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ راولپنڈی کی مصروف ترین شاہراہ جامعہ مسجد روڈ کو فوری طور پر تعمیر مکمل کر کے شہریوں کو اذیت سے نجات دلائی جائے،یہاں پر24گھنٹے ٹریفک کا بہاو،اور ہر شہری کی گزرگاہ ہے،انہوںنے کہا کہ شہر کی دیگر گلیوں اور سڑکوں ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے دس سال سے راولپنڈی میں ترقیاتی کام نہ ہونے کے باعث شہر کی حالت خستہ ہو چکی ہے،جس پر فوری توجہ کی ضرورت ہے،انہوںنے بلدیاتی نظام میں بہتری لانے کے عمران خان کے بیان کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کے حقیقی مسائل کا حل شفاف بلدیاتی نظام سے ہی ممکن ہے،انہوںنے نو منتخب ممبران اسمبلی سے بھی راولپنڈی کے مسائل کے حل کی جانب توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ سابق پنجاب حکومت نے راولپنڈی کے مسائل کو پس پشت ڈالے رکھا،اسی لئے عوام نے انہیں مسترد کر دیا،غلام علی خان نے کہا کہ آرڈی اے،ٹی ایم اے اور متعلقہ محکمے کی عدم توجہ اور لا پرواہی کے باعث راولپنڈی کی اہم شاہراہ بہت عرصے سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے ،جس کے باعث متعدد حادثات بھی رونما ہو چکے۔