تقریبات، راولپنڈی آرٹس کونسل میںسٹیج ڈرامہ ’عشق سمندر‘پیش کیا گیا
راولپنڈی (نیوزرپورٹر) جشنِ آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں راولپنڈی آرٹس کونسل میںسٹیج ڈرامہ ’عشق سمندر‘پیش کیا گیا جسے ایم زیب نے تحریرکیا تھا ۱ورہدایات سینئرآرٹسٹ وحیدمنہاس نے دی تھیں جبکہ فنکاروں میں مسعودخواجہ،حمیدبابر،رانا کاشف،جھلک علی،نورعلی،وحیدمنہاس اوردیگرشامل تھے۔ڈرامہ سماجی مسائل پر مبنی تھا جسے شرکاء نے خوب پسندکیا۔کھیل کے اختتام پرگفتگوکرتے ہوئے ناہیدمنظورنے کہا کہ آرٹ کونسل میں جشن آزادی کی خوشیاں ابھی تک جاری ہیں ۔انھوں نے کہا کہ سماجی مسائل کا تعلق براہ راست عوام سے ہوتا ہے ۔ایک دوسرے کی مددسے بھی ان مسائل پرقابوپایا جاسکتا ہے۔ڈائریکٹرآرٹس کونسل وقاراحمدنے کہا کہ اگست کے پورے مہینے میں جشن آزادی کی تقریبات کا سلسلہ جاری رہے گا۔