فروغ نسیم کو وزیر قانون اور ڈاکٹر بابر اعوان کو پارلیمانی مشیر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بار ایسوسی ایشن کی سیکرٹری جنرل حفضہ بخاری ایڈووکیٹ نے فروغ نسیم کو وزیر قانون اور ڈاکٹر بابر اعوان کو پارلیمانی مشیر کا عہدہ سنبھالنے پر مباکباد دی ہے اور دعا کی کہ اللہ پاک ان کو ملک اور قوم کیلئے احسن طریقے سے کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔