ٹیچرز ایسوسی ایشن راولپنڈی کے صدرشفیق بھلوالیہ کے والد انتقال کر گئے
راولپنڈی (نیوزرپورٹر)پنجاب ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن راولپنڈی کے صدر محمد شفیق بھلوالیہ کے والد علاقہ کی معروف سماجی شخصیت چودھری محمد صادق انتقال کر گئے مرحوم کی عمر 96 برس تھے وہ کچھ عرصہ سے گردوں کے عارضہ میںمبتلاء پیر کی صبح ان کی طبیعت اچانک بگڑ گئی اور وہ نماز فجر کے وقت اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔ ان کی نماز جنازہ پیر کو شام ساڑھے پانچ بجے بھلوال میں ادا کی گئی ۔نماز جنازہ ان کے فرزند قاری غلام رسول نے پڑھائی۔ نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں محکمہ تعلیم کے افسران، علاقے کی سماجی و سیاسی شخصیات اور صحافیوں نے شرکت کی۔