عمران خان کی تقریر عام آدمی کے دل کی آواز تھی،ظہیراحمداعوان
راولپنڈی(پ ر)وزیراعظم عمران خان کی تقریر عام آدمی کے دل کی آواز تھی۔قوم خودی کے فلسفے کو اپنا کر دنیا میں مقام حاصل کر سکتی ہے۔ پاکستان کے ہر شہری نے وزیراعظم کی تقریر کو اپنے دل کی آواز قرار دیا۔ظہیراحمداعوان امیدوار این اے 60 پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعظم عمران خان کی تقریر ظفرالحق روڈ چوک پر ٹی وی پر دیکھانے کا خصوصی اہتمام کیا تھا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم اپنے حالات بدلنے کیلے ہر قربانی دینے کیلے تیار کھڑی ہے وزیراعظم کی تقریر نیقوم کو مایوسی سے نکالا اور اطمینان دلوایا کہ انشائاللہ تبدیلی اوپر سے آئی گی۔قوم قائداعظم اور علامہ اقبال کے عظیم نظریات کو اپنی ذندگیوں میں نافذ کر کے ترقی خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو سکتی ہے۔