مری میں عید الاضحی پر امن عامہ کو برقرار رکھنے کیلئے خصوصی سکیورٹی پلان تشکیل
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)راولپنڈی پولیس نے مری میں عید الاضحی پر امن عامہ کو برقرار رکھنے کیلئے خصوصی سکیورٹی پلان تشکیل دے دیا جس میں راولپنڈی پولیس کے 300کے قریب افسران و ملازمان ڈیوٹی سر انجام دیں گے عیدالاضحی کے موقع پر مری میں عام تعطیلات کے دوران عوام الناس بڑی تعداد میں مری کا رخ کرتے ہیںجس سے ٹریفک کا انتہائی رش پڑ جاتا ہے۔اس سلسلہ میں ضلعی پولیس کی اضافی ڈیوٹی لگائی گئی ہے جو ٹریفک پولیس کی معاونت کریں گے اور ان کے ساتھ مل کر ٹریفک کو رواں دواں رکھیں گے ۔اس موقع پر ایس پی صدر ڈویژن مری میںلگائی گئی ڈیوٹی کی اور آل سپر ویژن کریں گے