ائرپورٹ سے مشکوک مسافر آف لوڈ کرکے حراست میں لے لیا
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)نیو اسلام آباد انٹر نیشنل ائرپورٹ سے مشکوک مسافر آف لوڈ کرکے حراست میں لے لیا گیا اے این ایف نے اسلام آباد سے قطر جانے والے مسافر شفیق آفریدی سکنہ خیبر ایجنسی کو مشکوک حرکات پر دیکھا تو اسے چیک کیا جس نے بتایا کہ میں نے ہیروئن بھرے کیپسول نگل رکھے ہیں جس پر اسے حراست میں لے کر ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔