غوثیہ نعت کونسل حمدونعت اکیڈمی کے زیر اہتمام سامقابلہ حسن نعت کا فائنل
راولپنڈی ( نیوز رپورٹر)غوثیہ نعت کونسل حمدونعت اکیڈمی کے زیر اہتمام ساتویں سالانہ مقابلہ حسن نعت کے فائنل میں بچوںنے شاندار پرفارمنس دی اور چھوٹی عمر کے بچوں میںفیضان احمد نے پہلی، محمد حسن نعیم نے دوسری ،محمد ذیشان فیاض نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ بڑی عمر کے بچوںمیںمحمدسلیمان فیاض نے پہلی ،حافظ بلال حسن نے دوسری اور محمد محسن علی قادری نے تیسری پوزیشن حاصل کی اس موقع پر چیئرمین محمدمقصود علی قادری نے کہا ہے کہ غوثیہ نعت کونسل حمدونعت اکیڈمی کا مشن ہے بچوں اور بچیوںمیںحمد نعت کاشوق پیدا کیا جائے اس سلسلے میں اس سال بھی ہر سال کی طرح مختلف علاقوں میں مقابلے منعقد کئے گئے اورفائنل مقابلے جامع مسجد غوثیہ المعروف پٹھانوالی ڈھیری حسن آباد راولپنڈی میں 19 اگست 2018 کو ہوئے ۔انہوںنے کہا کہ اس سال ہزارہ میںبھی مقابلے منعقد کئے گئے اور پہلی بار ابیٹ آباد میں بھی بچیوں کے مابین فائنل کروایاگیا۔ انہوںکہاکہ اس سال پہلا مقابلہ جامع مسجد الہٰی میلاد نگر راولپنڈی میں 15 جولائی دوسرا مقابلہ نور ہائوس ابیٹ آبادمیں21اور22 جولائی تیسرا مقابلہ جامع مسجد چوہدریاں رتہ امرال راولپنڈی میں29 جولائی چوتھا مقابلہ جامع مسجد غوثیہ رضویہ محلہ ذمینداراںچوہڑچوک راولپنڈی میں 5 اگست ،پانچواں مقابلہ جامع مسجد محمدیہ غوثیہ نورانیہ مورگاہ راولپنڈی میں12 اگست اور فائنل جامع مسجد غوثیہ المعروف پٹھانوالی ڈھیری حسن آباد راولپنڈی میں 19 اگست 2018ہوا اور بچیوں کے درمیان فائنل مقابلہ نور ہائوس ابیٹ آباد میں 21 جولائی کو ہوا۔اُنھوںنے والدین سے اپیل کی کہ غوثیہ نعت کونسل کی اس کاوش میں اُن کا ساتھ دیں اور اپنے بچوں اور بچیوں کو زیادہ سے زیادہ مقابلوں میں شرکت کروائیں۔انہوںنے کہا کہ 2019 میںانشاء اللہ مقابلہ حسن حمدونعت ومنقبت ہوگا ۔