صحت مند ملازمین ہی کسی ادارے کا اصل سرمایہ ہوتے ہیں،ڈاکٹر فرزین سہیل
راولپنڈی ( نیوز رپورٹر)پی ٹی سی ایل ہیلتھ یونٹ سٹلائیٹ ٹائون میں گزشتہ روز الشفاء آئی ٹرسٹ ہسپتال کے تعاون سے پی ٹی سی ایل ملازمین اور ان کے گھرانوں کیلئے ایک فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا ،جس میں آنکھ کے امراض کی تشخیص کے علاوہ فری ادویات اور انتہائی ارزاں نرخوں پر نظر کے چشمے بھی مہیاء کئے گئے ،اس موقع پر شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے انچارج ہیلتھ یونٹ ڈاکٹر فرزین سہیل نے کہاکہ صحت مند ملازمین ہی کسی ادارے کا اصل سرمایہ ہوتے ہیں،ہماری بھرپور کوشش ہے کہ ملازمین تندرست و توانا رہیں ،بہت سے امراض سے صرف احتیاطی تدابیر اختیار کر کے بچا جاسکتا ہے،جس کیلئے ہر طرح کے علاج معالجے کے علاوہ ہر ماہ ہیلتھ یونٹ میںمختلف طبی اداروں کی تعاون سے فری میڈیکل کیمپس اور معلوماتی نشستوں کا انعقادبھی کیا جاتا ہے ،انہوں نے کہاکہ آنکھ کے امراض بارے الشفاء آئی ٹرسٹ ہسپتال کی فلاحی خدمات قابل تحسین ہیں ،شرکاء نے ہیلتھ یونٹ میںمعیاری طبی سہولتوں کی فراہمی پر بھرپور اطمینان کا اظہار کیا، کیمپ سے ملازمین کے علاوہ علاقہ مکین بھی مستفید ہوئے ۔