وفاقی مشیر ماحولیات ملک امین اسلم کااٹک آمد پر شاندار استقبال کیا جائے گا
راولپنڈی ( نیوزرپورٹر) وفاقی مشیر ماحولیات ملک امین اسلم کا اپنے عہدے کا حلف اٌٹھانے کے بعدآج 21 اگست بروز منگل کوپہلی بار اٹک آمد پر شاندار استقبال کیا جائے گا۔پیر کو سارا دن ان کے شایان شان استقبال کی تیاریاں جاری رہیں۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد سے بذریعہ موٹروے اٹک کے لئے روانہ ہوں گے۔ ان کا پہلا شاندار استقبال تحصیل حسن ابدال میں برھان انٹرچینج پر ہوگا اور ایک بڑے قافلے کی صورت میں وہ برھان انٹر چینج سے سہ پہر ساڑھے تین بجے آگے روانہ ہوں گے۔ ان کا دوسرا بڑا استقبال چار بجے تحصیل حضرو کے چھچھ انٹر چینج پر ہوگا۔ اور تیسرا بڑا استقبال اٹک میں تین میلہ کے مقام پر ہوگا ۔ پھر یہ قافلہ عصر کے بعد اٹک شہر کے لئے روانہ ہوگا۔ تین میلہ سے ریلی شہر اٹک کے لئے براستہ سیشن کورٹ روڈٹرک اڈہ کی جانب سے روانہ ھوگی۔اٹک پہنچنے کے بعد چھ بجے امین اسلم جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عوام کا شکریہ ادا کریں گے اور وزیرٍ اعظم پاکستان عمران خان کے وژن اور ھدایات کی روشنی میں مرتب شدہ اپنے اور اپنی حکومت کے آئندہ کے لائحہ عمل کا تاریخی اعلان کریں گے۔