راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی3170 گرام چرس اور 500گرام ہیروئن برآمد ،۳ملزمان گرفتار
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)راولپنڈی پولیس کی بدنام زمانہ منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی3170 گرام چرس اور 500گرام ہیروئن برآمد کر لی تھانہ مندرہ پولیس نے مخبر خاص کی اطلاع پر فیصل کالونی میں کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمود جان سکنہ پشاور کے قبضہ سے 1400گرام چرس برآمدکر لی۔ملزم محمودجان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیاجبکہ تھانہ نصیر آباد پولیس نے دوران گشت و ناکہ بندی ٹیوٹاہائی ایس کو روک کر چیک کرنے پر سہیل سے 1250گرام چرس اور 500گرام ہیروئن جبکہ واہ کینٹ پولیس نے عامرسے 520گرام چر س بر آمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے ۔