انصاف مہنگا ہو جائے تو معاشرے میں بدعنوانی کا دوردورہ ہو جاتا ہے،ساقل خان
سنجوال کینٹ (نامہ نگار)سماجی کارکن ساقل خان عرف پاک وطن ساکن بانڈو سرکہ تحصیل حضرو نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے محبوب ؐ پر جو سچی کتاب قرآن کریم نازل فرمائی وہ تمام مسائل کا حل اور اس میں عدل قائم کرنے کی بہت زیادہ تلقین فرمائی گئی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئر مین اٹک پریس کلب ندیم رضا خان سے منصب حال اٹک پریس کلب رجسٹرڈ میں ایک ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ معاشرے میں انصاف سستا ہو تو معاشرہ مثالی بن جاتا ہے اور انصاف مہنگا ہو جائے تو معاشرے میں بدعنوانی کا دوردورہ ہو جاتا ہے کسی بھی شخص کو عدلیہ ، افواج پاکستان پر تنقید کی اجازت نہیں وزیر اعظم عمران خان اپنے بیانات پر عمل کر کے پاکستان سے نا انصافی کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے ۔