امریکی معیشت دنیا میں جاری جنگوں اور دہشت گردی پر چل رہی ہے،حامد موسوی
ٓاسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)سپریم شیعہ علماء بورڈ کے سرپرست اعلیٰ و تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ امریکی معیشت دنیا میں جاری جنگوں اور دہشت گردی پر چل رہی ہے امن پسند قوتیں شیطانی سرغنہ کے خلاف متحد ہو جائیں ، دنیا میں جاری تمام جنگوں کا ایندھن شیطانی سرغنہ امریکہ فراہم کررہا ہے ہر دہشت گرد کا کھرا واشنگٹن تک جاتاہے ، اسرائیل کو تحفظ فراہمکرنے کیلئے اس کے پڑوسی مشرق وسطی کے تمام مسلم ممالک کو کھنڈرات میں تبدیل کردیا گیا ہے، مسلم ممالک ہوش کے ناخن لیں ترکی و ایران کے خلاف امریکی پابندیاں ناکام بنا دیں ، ترکی میں گرفتار پادری کی رہائی کیلئے امریکی بے چینی سے سبق سیکھیں کاش عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے بھی مسلمانوں کی حمیت جاگتی ! امریکہ مسلمانوں کی حمیت کا مذاق اڑا رہا ہے ،نئے وزیر اعظم کی تقریر متاثر کن لیکن مفلوک الحال عوام عمل اور کام مانگتے ہیں ،ڈیرہ اسماعیل خان میں متواتر ٹارگٹ کلنگ کا شکارہر گھر ماتم کدہ بنا ہوا ہے وزیر اعظم یتیموں بیواؤں کی فریا دسنیں ، نیشنل ایکشن پلان کی ایک ایک شق پر عمل کیا جائے کالعدم جماعتوں بیرونی امداد لینے والی جماعتوں کی سرگرمیاں روکی جائیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹی این یف جے ڈیرہ اسمعیل خان کے رہنما مولانا شفقت حسین شاہ بخاری کی سرکردگی میں وفد سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔