چیمبرآف اسمال ٹریڈرز کے انتخابات فارم نامزدگی جمع کرانے کی آج آخری تاریخ
حیدرآباد (پ ر) ریٹرنگ آفیسر چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے اعلامیہ کے مطابق الیکشن 2018-19 کے لیے ایگزیکٹیو کمیٹی کی 16 نشستوں کے لیے فارم جمع کرانے کی آج آخری تاریخ تھی۔ وقت مقررہ میں 19 تاجر و صنعتکار حضرات نے نومینیشن فارم (Nomination Form) جمع کرائے جن میں سکندر علی راجپوت، دولت رام لوہانہ، سلیم الدین قریشی، محمد فاروق شیخانی، ڈاکٹر محمد نعیم، محمد الطاف میمن، شاہد کے کے، محمد شریف پونجانی، محمد یاسین خلجی، احمد ادریس چوہان، محمد عدنان، محمد ایوب شیخ، رمیز الدین احمد، ذوالفقار فاروقی، محمد سہیل میمن، معیز عباس، جاوید حسین قریشی، عبدالسلیم آرائیں ، محمد عارف میمن شامل ہیں۔