عید الاضحی سے قبل ایل پی جی کی قیمت میں مزید10 روپے فی کلو اضافہ
لاہور ( این این آئی)عید الاضحی سے قبل ایل پی جی کی قیمت میںمزید10 روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا جس کے بعد گھریلو سلنر 120روپے اور کمرشل سلنڈر 450روپے مہنگا ہو گیا ۔ایل پی جی کی نئی قیمت کراچی اور لاہور میں 150روپے فی کلو، میاں چنوں، فیصل آباد، بہاولپور، ملتان، راجن پور میں 160روپے فی کلو،ڈیرہ اسماعیل خان اور سوات میں 170روپے فی کلو، مری، نتھیا گلی میں 180 روپے فی کلو اور گلگت بلتستان 200روپے فی کلو ہے ۔ اس حوالے سے چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن پاکستان ، چیئر مین و فائونڈر ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن آف پاکستان عرفان کھوکھر نے کہا کہ لوکل ایل پی جی پروڈیوسرگیس مافیا بن گیا۔ امپورٹ نہ ہونے کے برابر، 95فیصد لوکل ایل پی جی کو بین الاقوامی قیمت سے بھی زیادہ قیمت ۔ ملک بھر میں ایل پی جی قیمتوں میں اوگرہ نوٹیفیکیشن کے بغیر ہی3 دن میں دوسرا اضافہ، مزید قیمتیں بڑھنے کا اندیشہ ہے۔حکومت کے ایل پی جی پالیسی 2016 میں895 روپے گھریلو سلنڈر اور 75روپے فی کلو ایل پی جی کی جگہ175روپے فی کلو سے تجاوز کر گئی۔ایل پی جی پالیسی 2016کے مطابق ایل پی جی پروڈیوسر کی قیمت 30000فی میٹرک ٹن مقرر کرنے کا مطالبہ۔ 14جون 2018 سے JJVL ایل پی جی پیداواری پلانٹ کی بندش سے ایل پی جی انڈسٹری میں بہت بڑا خلاء پیدا ہو گیا جس سے تقریباً13000 میٹرک ٹن فی ماہ کمی واقع ہوئی ہے جس کی وجہ سے ایل پی جی انڈسٹری کو 26000 میٹرک ٹن کی کمی کا سامنا اور SSGCاور حکومت کو 2ماہ میں ٹوٹل 2ارب 43 کڑوڑ اور ٹیکس کی مد میں 472 ملین کا نقصان ہوا ہے۔