میڈیا اور ہماری ثقافت
مکرمی! پاکستان ایک اسلامی ریاست ہے اور یہاں کلچر ہی اپنایا جائے جو اسلام کے مطابق ہو۔ روز بروز میڈیا پر فحاشی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ مغربی کلچر کو اپنایا جا رہا ہے جو کہ ہماری آئندہ نسلوں کے لئے نقصان دہ ہے۔ ہم دن بدن پستی کا شکار ہو رہے ہیں ۔ ارباب اختیار سے گزارش ہے کہ اپنی ثقافت کو مد نظر رکھتے ہوئے میڈیا پر ایسے پروگرام نشر کئے جائیں جو اسلامی اصولوں کے مطابق ہوں اور کوئی منفی اثرنہ رکھتے ہوں۔(اقصیٰ اشفاق باجوہ، لاہور کالج)