بلوچستان میں بارشوں کے باوجود حب ڈیم خشک
کراچی( اسٹاف رپورٹر) حب ڈیم میں پانی کی سطح ایک فٹ بڑھنے کے باوجود کرچی کو 8 کروڑ گیلن پانی کی قلت کا سامنا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ بلوچستان میں بارشوں کے بعد حب ڈیم کی سطح بلند ہوگئی لیکن حب ڈیم سے پانی کی فراہمی میں اضافے کاامکان نہیں۔ لیکن واٹر بورڈ کے حکام نے پانی کی سپلائی میں بہتری کا عندیہ دے دیا ہے تاہم حب ڈیم سے پانی کی فراہمی میں اضافے کا انحصار مزید بارشوں پر ہے ذرائع کے مطابق مون سون کا موسم ختم نہیں ہوا ہے اور بلوچستان میں 15 ستمبر تک بارشوںکا امکان ہے حب ڈیم کے اطراف ساڑھے تین ہزار کلو میٹر کے علاقے میں بارش ہوئی تو حب ڈیم میں پانی کی سطح بڑھ سکتی ہے۔