ہندو برادری نے ملک بھر میں اپنا مذہبی تہوار رکشا بندھن جوش و خروش سے منایا
لاہور (خصوصی نامہ نگار) ملک بھر میں ہندو برادری نے اپنا مذہبی تہوار رکشا بندھن پورے جوش و خروش سے منایا۔ اس سلسلہ میں متروکہ وقف املاک بورڈ کے زیراہتمام مرکزی تقریب کرشنا مندر راوی روڈ لاہور میں منعقد ہوئی جس میں پاکستان ہندو ویلفیئر کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر منوہر چند سمیت دیگر ہندو رہنماﺅں اور مرد و خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر بورڈ کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔ تقریب کے اختتام پر ملکی ترقی و خوشحالی اور امن کے قیام کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں اور پرشاد مٹھائی بھی تقسیم ہوئی ۔