لیبیا میں باغیوں نے صدارتی محل کے علاوہ دارالحکومت طرابلس پر قبضے کا دعویٰ کیا ہے جس کے بعد طرابلس میں گرین سکوائر پر ہزاروں افراد جشن منا رہے ہیں
لیبیا میں باغی سو گاڑیوں کے قافلےمیں دارالحکومت طرابلس میں داخل ہونے کے بعد سے شہرمیں قذافی کی حامی افواج اورباغیوں کے درمیان شدید لڑائی ہوئی ، باغیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے صدارتی محل کے سوا پورے طرابلس کا کنٹرول سنبھال لیا ہے ، جس کے بعد طرابلس کے گرین سکوائر پر باغیوں کا جشن جاری ہے ، باغیوں کا کہنا ہے کہ سیف السلام کو طرابلس کے ایک ہوٹل سے پکڑالیا گیا جبکہ قذافی کے دوسرے بیٹے محمد اورصدارتی گارڈز نے بھی ہتھیار ڈال دئیے ہیں،لیبیا حکومت کے ترجمان موسٰی ابراہیم کا کہنا ہے کہ آج ہونے والی تازہ جھڑپوں میں اب تک تیرہ سو افراد مارے جاچکے ہیں ان کا کہنا تھا کہ باغیوں اور نیٹو کے حملوں میں معصوم جانوں کا ضیاع ہوررہاہے،
امریکہ نے باغیوں کے طرابلس میں داخل ہونے پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ باغیوں کی پیش رفت خوش آئند ہے،باغی اب معمر قذافی کے بعد کی منصوبہ بندی کریں ،نیٹو ترجمان کا کہنا ہے کہ معمر قذافی کے بعد بھی نیٹو فورسز لیبیا میں ہی رہیں گی