سنسناٹی (این این آئی) سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹرز فائنلز میں اپ سیٹ شکست کے بعد سیکنڈ سیڈ رافیل نڈال اور تھرڈ سیڈ راجرز فیڈرر ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔پاکستان کے ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور ان کے بھارتی پارٹنر روہن بھوپنا سنسناٹی اوپن ماسٹرز ڈبلز کوارٹرفائنل میں ہار گئے۔ اعصام اور بھوپنا کو کوارٹرفائنل میں فرانس کے مائیکل لورڈ اور کروشیا کے نیتاوزمونچ نے سٹریٹ سیٹ میں شکست دی۔ پاک، بھارت پیئر میچ میں بالکل آ¶ٹ آف فارم نظر آیا اور صرف پانچ گیمز میں کامیابی حاصل کر سکا۔ لورڈا اور زمونچ 6-3 اور 6-2 سے جیت کر سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔سربیا کے نووک ڈجکووچ نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024