لاہور (نامہ نگار) آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے 10 پولیس افسروں کی تقرری و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی انٹرنل اکاؤنٹیبلیٹی برانچ لاہور عاصم افتخار کو سی پی او پنجاب رپورٹ کرنے کاشف اسلم کو ایس ایس پی انٹرنل اکاؤنٹیبلیٹی برانچ لاہور، ایس پی انویسٹی گیشن رحیم یار خان ارسلان زاہد کو ایس پی ڈولفن لاہور، ایس پی پی انویسٹی گیشن لیہ نصراللہ وڑائچ کو ایس پی انویسٹی گیشن رحیم یار خان، ایس پی انویسٹی گیشن سٹی ڈویژن لاہور منزہ کرامت کو ایس پی ہیڈکوارٹر لاہور، ایس پی سول لائن گوجرانوالہ فرحت عباس کو ایس پی انویسٹی گیشن سٹی لاہور، ایس پی انویسٹی گیشن میانوالی محمد منیر بدر کو ایس پی سول لائن گوجرانوالہ، ایس پی انویسٹی گیشن سول لائن ڈویژن لاہور محمد عمر کو ایس پی آپریشنز علامہ اقبال ٹائون لاہور، ایس پی آپریشنز علامہ اقبال ٹائون ڈویژن لاہور اثر علی کو ایس پی آپریشنز سول لائن ڈویژن لاہور، ایس پی سپیشل برانچ شیخوپورہ ریجن محمد خالد سعید کو ایس پی انویسٹی گیشن سول لائن لاہور تعینات کر دیا گیا ہے۔
2ایس ایس پیز سمیت 10 پولیس افسروں کے تبادلے اور تقرر
Apr 21, 2025