حکومت کا 2700ارب کے ریونیو وصولی کیلئے ایف بی آراپیل سسٹم تبدیل  

Apr 21, 2025

لاہور( کامرس رپورٹر)ٹیکس ایجوکیشن اینڈ لرننگ کے صدر قاری زوہیب الرحمن زبیری نے کہا حکومت نے 2700ارب کے ریونیو کو وصول کرنے کیلئے اپیل سسٹم کو تبدیل کر دیا۔ بتایا جائے کتنے کیسز کا فیصلہ حکومت اور ایف بی آر کے حق میں ہوا ،اگر خاطر خواہ نتائج برآمد نہیں ہوئے تو ایف بی آر کے پرانے اپیل سسٹم کو بحال کیا جائے اور اپیل سسٹم کو ایف بی آر کی بجائے وزارت کے ماتحت کیا جائے تاکہ عدالتوں پر بھی کیسز کا بوجھ کم ہو سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’ٹیکس اورعوام مذاکرے ‘‘سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔

مزیدخبریں