خواجہ عمران نذیر کی مسیحی برادری کو  ایسٹر کی مبارکباد ،نیک تمناؤں کا اظہار

Apr 21, 2025

لاہور(نیوز رپورٹر) صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر کی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہارکرتے ہوئے کہا ایسٹر محبت، امید اور بھائی چارے کا پیغام ہے۔ قیام پاکستان سے لیکر اب تک مسیحی برادری نے ملک کی تعمیر و ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ ہم سب نے مل جل کر ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کام کرنا ہے۔ صوبائی وزیر صحت نے کہا بین المذاہب ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے۔

مزیدخبریں