ایل جی ایچ کے مسیحی ملازمین کی ایسٹرخوشیاں دوبالا ،سوموار21 اپریل کوسپیشل ڈے آف قرار

Apr 21, 2025

لاہور(نیوز رپورٹر) لاہور جنرل ہسپتال انتظامیہ نے  ایسٹر کی خوشی کے موقع پر بڑا اعلان کرتے ہوئے ہسپتال کے مسیحی ملازمین کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کیلئے سوموار 21 اپریل کو سپیشل ڈے آف قرار دیدیا۔ پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر الفرید ظفر کی منظوری کے بعد ایم ایس نے آفس آرڈر جاری کردئیے۔ اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پروفیسر ڈاکٹر فریاد حسین کا کہنا تھا کہ مسیحی ملازمین ایل جی ایچ فیملی کا حصہ ہیں انکی خوشی ہم سب کی خوشی ہے۔ 

مزیدخبریں