گوجرنوالہ(نمائندہ خصوصی)پنجاب بھر کی طرح گوجرانولہ میں بھی آج سے ٹیچرز سپورٹس گالا 26،2025 کا باقاعدہ آغاز ہو رہا ہے ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی گوجرانولہ کے تحت 13روزہ سپورٹس گالا کے مقابلے یکم مئی تک جاری رہیں گے، جن میں میل و فی میل ٹیچرز رسہ کشی، بیڈ منٹن ، اتھلیٹکس ، جیولن و ڈسکس تھرو کے مقابلوں میں حصہ لیں گے جبکہ 10اوورز کے کرکٹ میچز میں صرف مرد اور ٹیبل ٹینس میں صرف فی میل ٹیچرز حصہ لیں گے۔ 23اپریل تک تحصیل لیول پر، 25تا 27اپریل تک انٹر ڈسٹرکٹ اور 29تا یکم مئی تک انٹر ڈویژن لیول کے مقابلے منعقد ہوں گے، ان مقابلوں میں حصہ لینے کیلئے تحصیل لیول پر مختلف سکولوں کے اساتذہ کی پہلے ہی رجسٹریشن کی جا چکی ہے اس سلسلہ میں سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر عطیہ ارشد ملک کا کہنا ہے کہ سپورٹس گالا کا انعقاد وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے وژن کھیلتا پنجاب پروگرام کا حصہ ہے اور وزیر تعلیم رانا سکندر حیات اور سیکرٹری سکولز خالد نزیر وٹو کی سربراہی میں سپورٹس گالا کا انعقاد کیا جارہا ہے جس کا مقصد تعلیمی شعبے میں صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینا دینا ہے اور اساتذہ کی جسمانی اور ذہنی صحت کو بہتر بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔
گوجرانولہ میں آج سے13روزہ ٹیچرز سپورٹس گالاکا آغاز
Apr 21, 2025