کفرویہود کی سازشیں سر چڑھ کر ہماراتعاقب کررہی ہیں: دائود رضوی 

Apr 21, 2025

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) مرکزی امیر جماعت رضائے مصطفےؐ پاکستان صاحبزادہ محمد دائود رضوی اور پیرزادہ محمد رضا مدنی اور علامہ عبدالقیوم بھٹی نے  دوآبہ میں مدرسہ لبیک یارسول اﷲؐ میں حافظ آباد محمد عرفان کی آمین کے موقع پر منعقدہ عظمت قرآن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج مسلمان قرآنی تعلیمات کو فراموش کرکے دنیا بھر میں ذلیل وخوار ہورہے ہیں ۔جب تک مائیں اپنے بچوںکو قرآن پڑھ کر لوریاں دیتی رہیں۔ سلطان صلاح الدین ایوبی اور ٹیپو سلطان جیسی ہستیاںپیداہوتی رہیں لیکن آج ہم قرآنی تعلیمات کو فراموش کرکے دنیا بھر میں اپنا مقام کھوچکے ہیں اور کفرویہود کی سازشیں سر چڑھ کر ہماراتعاقب کررہی ہیں۔ وقت کا تقاضا ہے کہ ہم اپنے بچوںکو قرآنی تعلیمات سے روشناس کروائیں اور اسلام کے بتائے ہوئے طریقوںپر عمل پیراہوکر اپنی زندگیوں میں نکھارلائیں تب ہی ہم دنیا وآخرت میں سرخرو ہوسکتے ہیں۔

مزیدخبریں