بجلی کے تار شارٹ ہونے پر چنگاریاں گندم کی فصل کو آگ لگ گئی ‘جل کر تباہ 

Apr 21, 2025

فیروزوالہ(نامہ نگار) تھانہ فیروزوالہ کے علاقہ بلخے میں بجلی کی تار شارٹ ہو نے سے کھیت میں چنگاریاں گرنے سے گندم کی فصل کو آگ لگ گئی‘8 ایکڑ اراضی پر کھڑی گندم کی فصل جل کر تباہ‘ لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پایا۔ مالیت لاکھوں روپے بیان کی گئی ہے۔ کاشتکار عمران کے مطابق آگ کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ دور دور تک اگ کے شعلے نظر آئے۔ گاؤں جیتا شرقپور روڈ میںزمیندار کے مطابق تاروں میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگی‘ کھیت میں کھڑی تقریبا دو ایکڑ گندم جل کر راکھ ہو گئی۔

مزیدخبریں