اسلام آباد: سابق وزیر اعظم و قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف کا چین جانے کا امکان ہے تاہم وہ دورے کیلیے پارٹی سے مشاروت کر رہے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ متعلقہ حکام سے بریفنگ کے بعد نواز شریف کے چین جانے کا فیصلہ ہوگا، چینی حکام نے سابق وزیر اعظم کو دورے کی دعوت دی تھی۔
دوسری جانب وزارت خارجہ کا مؤقف نے کہا کہ قائد مسلم لیگ (ن) اگر چین گئے تو یہ ان کا نجی دورہ ہوگا۔
گزشتہ ماہ میڈیا میں یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ سابق وزیر اعظم کے سعودی عرب اور پھر وہاں سے لندن جانے کا امکان ہے۔پارٹی سے منسلک ذرائع نے نجی نیوز چینل کو بتایا تھا کہ نواز شریف رمضان کے آخری عشرہ میں عمرہ کی ادائیگی کیلیے سعودی عرب جائیں گے۔ تاہم یہ خبریں غلط ثابت ہوئی تھیں۔
چند روز قبل (ن) لیگ کے سینئر رہنماؤں نے نواز شریف کو پارٹی صدارت سنبھالنے کا مشورہ دیا .تاہم اس حوالے سے ایک دو ماہ میں اس بارے میں فیصلہ ہو جائے گا۔
پارٹی کو ازسرنو متحرک کرنے سے متعلق مشاورتی اجلاس میں سینئر رہنماؤں کی تجویز تھی کہ حکومتی اور پارٹی عہدوں کو الگ کیا جائے۔ ۔ ان کا کہنا تھا کہ امکان ہے نواز شریف پارٹی صدارت سنبھالیں گے. تاہم ایک دو ماہ میں اس بارے میں فیصلہ ہو جائے گا۔معتبر ذرائع نے بتایا تھا کہ (ن) لیگی قائد کو دوبارہ پارٹی کا صدر بننے کا مشورہ دیا گیا ہے اور وہ جلد پارٹی عہدیداروں سے ملاقاتوں کا آغاز کریں گے۔